ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور یونیسیف کے درمیان معاہدےکی توثیق

ترکیہ اور یونیسیف کے درمیان میزبان ملک کے معاہدےکی توثیق کی گئی ہے ۔

 اس معاہدے پر ترکیہ میں متعین اقوام متحدہ کے مستقل نمائندہ دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے فریدون سینیرلی اولو اور یونیسیف کی انتظامی ڈاریکٹر   کیتھرین  رسل نے دستخط کیے ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ  اس معاہدے کی تجدید کا مقصد موجودہ تعاون  میں توسیع کرنا اور تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

 کیتھرین رسل کہا کہ اس معاہدے سے مجھے کافی خوشی محسوس ہوئی ہے اور اب ہماری سرگرمیاں انقرہ کے بعد استنبول میں بھی  شروع ہونگی ۔

 رسل نے بعد ازاں چالیس لاکھ  سے زائد شامی مہاجرین کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں