ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہزاد اکبر نے وڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کی اجازت مانگ لی

اسلا م آباد: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے خلاف نیب تحقیقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، نیب تحقیقات میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش ہونے کی اجازت مانگ لی۔عدالت نے درخواست جمعرات کو  سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خلاف نیب تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کی اجازت مانگی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ ان کا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نیب نے حکومتی ایما پر ان کیخلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی، انکوائری نیشنل کرائم ایجنسی یو کے اور بحریہ ٹائون کی سول سیٹلمنٹ پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں