ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ الزبتھ کے تابوت کی حفاظت پر مامور محافظ غش کھا کر گر پڑا

 آنجہانی ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات محافظ بے ہوش ہو کر منہ کے بل گرپڑا۔

لندن ویسٹ منسٹر ایبی  میں ملکہ برطانیہ الزبتھ  دوم کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش کر گر پڑا۔

 رائل گارڈز کی جانب سے آنجہانی ملکہ کو پیش کی جانے والی سلامی کے دوران گر کر بے ہوش ہوا۔

گارڈ کے اچانک بیہوش ہو کر گرنے کا سبب سامنے نہیں آ سکا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچے چبوترے پر رکھے گئے ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور گارڈ کے بے ہوش ہوتے ہی ایک اور گارڈ دوڑ کر بے ہوش گارڈ کو سنبھالتا ہے اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں