ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے عوامی خدمت کی ،مخالفین نے صرف سازشیں کیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ،مخالفین نے ہمیں سازشیں کیں، میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اٹک کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک محمد انور اور ملک جمشید الطاف کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دعوئوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں، میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی نمود ونمائش کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تناور درخت بن چکے ہیں، اللہ تعالی نے جب بھی موقع دیا،ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں، 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اس ٹولے سے  ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھل رہی ہے جبکہ عمران خان اکیلے نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں