ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ،روس کاتحفظ خوراک، تجارت اورسرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیکورٹی کےشعبوں میں تعاون پراتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو توسیع دینے کے لئے مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دونوں رہنمائوں نے تحفظ خوراک، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے بین الحکومتی کمیشن کا آئندہ اجلاس جلداز جلد اسلام آباد میں بلانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والی قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے روس کے اظہار یکجہتی کرنے اور پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے افغانستان میں روس کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان میں پاکستان اور روس کے اہم فوائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بین الاقوامی روابط میں تیزی لانا ضروری ہے انہوں نے افغانستان میں استحکام کے لئے تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں