ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ٹرمپ نے الیکشن سے قبل ہندی زبان میں انتخابی نعرہ لگا دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن میں بھارتی نژاد امریکیوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندی زبان میں انتخابی نعرہ بلند کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی نظریں اس وقت صرف انتخابات پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ہندی زبان میں نعرہ لگایا: بھارت اور امریکا سب سے اچھے دوست انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔مذکورہ نعرہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی سے متاثر ہو کر لگایا ہے۔ 2016 میں انہوں نے اب کی بار ٹرمپ سرکار کا نعرہ بلند کیا تھا۔

سابق صدر کا حالیہ نعرہ امریکن بھارتی کمیونٹی کو اپنی طرف راغب اور ان کا قیمتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں