ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چہلم امام حسینؓ: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: چہلم امام حسینؓ کے موقع پرقیام امن کیلئے پاک فوج اورسول آرمڈ فوسز تعینات کرنے کی منظوری ،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  وفاقی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اورسول آرمڈ فوسز تعیناتی کی منظوری دے دی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی  ہے، سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔ چہلم امام حسینؓ
کے موقع پرپاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ  پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی ، پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، پاک  فوج سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں