ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، وزیراعلی سندھ

 کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، پانی کی نکاسی اور امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ وزیراعلی سندھ سے رابطے میں رہیں، جس سامان کی فوری طور پر ضرورت ہے اس کو مہیا کرنے کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ این ایچ اے اور وزیر ریلوے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ میں ابھی 11 اضلاع کا دورہ کر کے آیا ہوں، لوگ مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تمام صوبوں سے ملکر مشاورت کرینگے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اس وقت 15 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے برعکس ڈھائی لاکھ خیمے مہیا کئے ہیں۔

کیمپوں میں اب لوگ اور بچے بیمار ہونے لگے ہیں جن کی طبی امداد کی جارہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت روڈ اور ریل نیٹ ورک کی بحالی کی ضرورت ہے تاکہ اشیا ضرورت کی رسد ہوسکے جبکہ متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے عالمی برادری کو بھی  آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک لوگوں کے مکانات نہیں بنتے تب تک لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک رکھنا ہوگا ہمیں آبپاشی نظام، زرعی زمینوں کی بحالی اور  نکاسی آب کی تعمیر نو کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کاموں کے ساتھ ابھی نئی منصوبہ بندی بھی کرنی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں