ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ،علی امین گنڈاپور

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پوری  نے کہاکہ فضل الرحمن کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضلو  جو عزائم لے کر سازش کا آلہ کار بنا وہ کبھی پورے ہوئے نہ ہوں گے، مسلسل رسوائی سے دین فروش مولوی کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے،سازشی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ملک دلدل میں دھنس رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کی بے معنی گفتگو سے نہ عوام کو کوئی سروکار ہے نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کو،تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب سے چوروں کی حکومت مسلط ہوئی پاکستان میں ایک دن بھی سکون کا نہیں گزرا،دین کے نام پر گمراہ کرنے والا مولوی، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا ملک کے فیصلے نہیں کرسکتا۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہاکہ فسادی مولوی سے اس کی کرپشن کا حساب مانگا جائے تو اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے، فضل الرحمان لیبیا سمیت دیگر جگہوں سے آنے والی فنڈنگ کا قوم کوحساب دے،قوم پر اس گھٹیا ٹولے کی اصلیت اشکار ہو چکی،اب چنگھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عوام اور عمران خان مل کر اس مسترد شدہ ٹولے کا جلد احتساب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں