ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

 انٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پیٹ سے 124 منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔ 

انسداد منشیات فورس(اے این ایف )کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف نے ملزم کے پیٹ سے 124 عدد منشیات بھرے کیپسول برآمد کیے ہیں جس میں سے 114 کیپسولز چرس سے بھرے ہوئے تھے جب کہ 10 کیپسولز میں آئس بھری ہوئی تھی۔

ملزم کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسول سے برآمد ہونے والی چرس کا مجموعی وزن 734 گرام جب کہ آئس 69 گرام ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے جو وفاقی دارالحکومت سے اماراتی دارالحکومت ابوظبی جارہا تھا۔ انسداد منشیات فورس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں