ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت،کالج کے باہر لڑتے طلبا کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

 نئی دہلی:بھارت میں کالج کے باہر جھگڑتے طلبا کو گاڑی نے ٹکر ماردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں انجینئرنگ کالج کے سینئر اور جونیئر طلبا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد طلبا تیز رفتار کار کو دیکھتے ہی عجلت میں راستے سے ہٹ جاتے ہیں،بعدازاں دو طالب علم کار سے ٹکرانے کے بعد گر گئے لیکن چند لمحوں بعد ہی دونوں نے کھڑے ہوکر دوبارہ ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہگیر نے طالب علم کو روکا اور نہیں رکنے پر اسے تھپڑ مارنے شروع کردیے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کچھ  طلبا کو حراست میں لے لیا  ہے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں