ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، یو اے ای سے دوسرا کارگو شپ کراچی پہنچ گیا

کرا چی  (یو اے ای) کی جانب سے سیلاب متاثرین  کیلئے  امدادی سامان کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے دوسرا کارگو شپ امدادی سامان لیکر کراچی بندر گاہ پہنچ گیا ہے، کارگو شپ میں تیس کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان موجود ہے۔ امدادی سامان میں ہزاروں سیلاب متاثرین کیلئے خوراک موجود ہے اور ادویات بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ڈبوں میں پیک ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں