ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیس بک ، واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ بکنگ اور سپلائی کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور: پولیس نے آن لائن ذرائع سے اسلحہ کی بکنگ کرکے سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے چوکی ریواز گارڈن پولیس نے ایک کارروائی میں اسلحہ کی آن لائن بکنگ کے اور سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور، خیبر ایجنسی سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق چوبرجی چوک کے قریب کارروائی  میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان ابوبکر اور صداقت کے قبضے سے 2 پستول و گولیاں اور جعلی کاغذات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ کی بکنگ اور سپلائی کرنے کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم کو مزید تحقیقات بھی سونپ دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں