ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے حکمران ہر در پر جھکے، اللہ کے سامنے نہیں جھکتے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران ہر در پر جھکے،سوال کیا،کشکول پھیلائے، لیکن اللہ کے سامنے نہیں جھکتے۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوںسیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو اور سودی معیشت پر ایک ہیں۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی دراصل ایک ہی نظام کے محافظ ہیں۔ ہماری لڑائی کسی فرد یا کسی پارٹی سے نہیں بلکہ ہم اللہ کا نظام نافذ کرنے کی جدو جہد کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کوپوری قوم مسترد کرتی ہے ۔ خواجہ سراؤں کو تمام حقوق دیے جائیں۔ جماعت اسلامی ہمیشہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرتی رہی ہے،جو ان کا بحیثیت پاکستانی حق ہے۔ ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے موجودہ ایکٹ 2018 میں خامیاں موجود ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامیٹرانس جینڈرز ایکٹ میں ترامیم لے کر آئی ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اسے قبول کرے۔ جماعت اسلامی سمیت ہر مسلمان ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر وقت بیدار اور تیار ہے۔ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جس پر کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں