ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کو روزانہ مدد فراہم کررہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  اس وقت سیاست کرنے کا وقت نہیں ، اس وقت ہمارے لاکھوں بھائی پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح ہمارے پریشان لوگ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری بھی مختلف اضلاع کا دورہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک حکومت کی جانب سے 3 لاکھ سے زائد ٹینٹ ،تر پال 3 لاکھ 58 ہزار فراہم کرچکے ہیں جبکہ راشن بیگ 9 لاکھ  50 ہزار سے خاندانوں کو فراہم کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو روزانہ مدد فراہم کررہے ہیں،  جیسے جیسے پانی نیچے جارہا ہے ویسے ہی لوگوں کو واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے، حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلا ٹارگٹ سستا آٹا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں