ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اگست کے فیول ایڈجسمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ کمی کردی مجموعی طور پر صارفین کو 8 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی نیپرا کے کیس افسر نے سماعت کو بتایا کہ کے الیکٹرک نے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی ہے کے الیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوار کی لاگت 38 روپے فی یونٹ ہے جبکہ کے الیکٹرک جو بجلی خریدتا ہے اس کی لاگت 13.61 روپے فی یونٹ ہے چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپنی پیداواری لاگت کم کرنے کا پلان منظوری کیلئے نیپرا کو پیش کرنے کی ہدایت کی سماعت میں کے الیکٹرک صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئے صارفین کا کہنا تھا کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک صارفین کو جو بھی شکایات ہیں وہ نیپرا کے کنزیومر سیل سے رابطہ کریں نیپرا شکایات کا ازالہ کرے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں