ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف کے فورا بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستانی بانڈ کریش کر گئے ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان نے 30بلین ڈالر واپس کرنے ہیں ، آئی ایم ایف اوردیگر اداروں سے 7سے 10ارب ڈالر کا انتظام ہوگا باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں