ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ایئر پورٹ، دوحہ جانیوالے مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد

پشاور:ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے ایک کلوسے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایک کلو35 گرام آئس ہیروئن مسافر وصال احمد نے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔اے ایس ایف کے حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا ہے کہ اے این ایف نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں