ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، 174 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جکارتہ : انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے پچ پر حملہ کردیا جب کہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی جس سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 174 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کنجوروہان اسٹیڈیم میں گزشتہ رات جب اریما ایف سی کی ٹیم مہمان ٹیم اور تلخ حریف پرسیبا سورابایا سے 3-2 سے ہار گئی جس کے بعد اریما ایف سی کے حامیوں نے پچ پر دھاوا بولا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے شائقین کو اسٹینڈ پر واپس آنے کے لیے بہت کوشش کی جب کہ 2 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آنسو گیس چلائی گئی۔

پولیس کے مطابق بہت سے متاثرین کو روندا گیا یا گلا دبا کر ہلاک کردیا گیا۔ مشرقی جاوا کے پولیس چیف نیکو افینٹا نے کہا کہ بہت سے لوگ جب ایک ساتھ اسٹیڈیم سے نکلنے کیلیے باہر کی طرف بھاگے اور اسی دوران تو دم گھٹنے سے لوگ ہلاک ہوئے۔

انہوں نے ابتدائی طور پر کہا کہ کل 127 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن بعد میں یہ تعداد 174 تک پہنچ گئی جب کہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

بھگدڑ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر سے لی گئی تصاویر میں بڑی مقدار میں آنسو گیس اور لوگ باڑ پر چڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ لوگ افراتفری کے دوران زخمی تماشائیوں کو اسپتال لے جا رہے تھے۔

The post انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی، 174 افراد ہلاک، متعدد زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں