ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ:سمندری طوفان کے باعث اموات کی تعداد 87 ہو گئی

سمندری طوفان آئی این کے باعث امریکہ بھر  کے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 87 ہو گئی۔

خبر کے مطابق، امریکی ریاست فلوریڈا میں 83 اور  شمالی کیرولائنا میں 4 اموات ہوئی ہیں۔

فلوریڈا میں اب بھی 7 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

اس طوفان کے باعث اب تک کے مجموعی نقصان کا تخمینہ 100 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این  گزشتہ بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو جنوبی کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں