ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرتضیٰ وہاب نے کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

مرتضی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دفتر کا چارج دوبار ہ سنبھال لیا۔ کہتے ہیں میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔مرتضی وہاب نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرتضی وہا ب کا کہنا ہےکہ کے ایم سی کے قابل اور محنتی افسران قیمتی اثاثہ ہیں۔پہلے کی طرح سب مل کر شہر کی خدمت کریں گے۔ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ آنے والے دنوں میں کراچی کے انفراسٹرکچر کوترقی دے کر بہتر بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں