ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈینگی بےقابو،6ہزارسےزائدکیسزرپورٹ

کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 241 نئے کیسز سامنے آگئے۔ضلع شرقی میں 66 ، ضلع وسطی میں 55 ، ضلع کورنگی میں 33 سامنے آئے۔ ضلع جنوبی میں 36 ، ملیر میں 28 , کیماڑی میں 13 جبکہ ضلع غربی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرین کے مطابق ڈینگی وائرس پھیلانے والا مچھر گھروں میں موجود ہوسکتا ہے۔ یہ صرف ٹھہرے ہوئے پانی کے پاس ہی موجود نہیں ہوتا۔
احتیاط لازم ہے۔

ایک ماہ کے دوران ڈینگی کے 6 ہزار 273 کیسز سامنے آئے۔۔ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 2030 ، ضلع وسطی میں 1 ہزار 423 جبکہ ضلع کورنگی میں 1 ہزار 1 سو انہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔ سال 2021 میں سندھ بھر میں سامنے آنے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار 7 سو انتالیس تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں