ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

  کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر  اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی نظرثانی درخواست پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورونی بنچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران  شرجیل میمن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا، ان کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔

وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی حمایت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں