ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر 

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔

 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں ریفرنس اعظم سواتی نے جمع کروایا۔پی ٹی آئی نے ریفرنس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کروایا ہے، ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

 ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں دیں، یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے، وہ  سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔ 

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ریفرنس کی شکل میں اسے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی، آرٹیکل 63کے تحت اب سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریفرنس وصول کیا، انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں