ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم صفدر کو دورہ لندن کے بعد اہم عوامی عہدہ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم صفدر کو دورہ لندن کے بعد اہم عوامی عہدہ ملنے کا امکان ، ان کی سفارش پر کابینہ میں رد و بدل بھی ہوسکتی ہے، میاں جاوید لطیف کو آگے لانے پر غور شروع کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوانوں کو تحریک انصاف کی بجائے مسلم لیگ ن کی طرف کیسے راغب کیا جائے ، اس پرمسلم لیگ ن میں سوچ بچار شروع ہوگئی ہے ،نوجوان طبقے کو راغب کرنے کے لئے مریم نواز کو دورہ لندن کے بعد اہم عوامی عہدہ دیا جاسکتا ہے یا ان کی سفارش پر کابینہ میں ردوبدل بھی ہوسکتی ہے۔

نواز کیمپ کے میاں جاوید لطیف جیسے ہارڈ لائنر کو آگے لانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق نون لیگی وزرا میں تشویش بڑھ گئی ہے کیونکہ مریم نواز کچھ وزرا کی کارکردگی سے شدید نالاں ہیں،مریم نواز کی لیک آڈیو میں مفتاح اسماعیل کے خلاف باتیں کرتے سنی جا چکی ہیں۔

مریم نواز کے میاں جاوید لطیف کو قلمدان نہ دینے کے فیصلے پر بھی شدید تحفظات ہیں،میاں جاوید لطیف کے پاس 5 ماہ 15دنوں سے کوئی قلمدان نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں