ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاست خواتین کے خلاف ہراسگی کے واقعات کو روکے،ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ریاست کا فرض ہے وہ خواتین کے خلاف ہراسگی کے واقعات کو روکے،پشاور کے دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرفی اور 5لاکھ جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔

ادارے کے چیف فنانس آفیسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا دی گئی تھی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے افراد نہ صرف اپنے ادارے بلکہ ملک کے تاثر کو بھی داغدار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات خواتین کے کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے کی بڑی وجہ ہیں اور ریاست کا فرض ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہراسگی کے واقعات کو روکے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے صرف چند ہی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تاہم وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے فیصلے کے خلاف ملزمان کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں