ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ گرین شرٹس نے کرائسٹ چرچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔ قومی ٹیم نے ایک سو اڑتالیس رنز کا ہدف دس گیندیں قبل ہی حاصل کیا۔
کھیل کے آغاز میں پہلے بولرزنے جادو جگایا پھر بلےبازوں نے اپنے کام دکھایا۔ اس طرح تین ملکی سیریزمیں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام سمیٹی۔
کیویزکے ٹاپ آرڈرنے ستتررنزجوڑے۔ پھر قومی بولرزچھا گئے اعر وکٹیں اڑاتے رہے۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف کے تین، نواز اور وسیم کےدو دوشکار ہوئے۔ اس طرح اسکور بمشکل ایک سو سینتالیس تک پہنچ پایا۔
نسبتا آسان ہدف کے تعاقب میں رضوان اور شان جلد پویلین لوٹ گئے۔ آؤٹ اف فارم کپتان بابراعظم آخر تک ڈٹے رہے۔ ترپپن گیندوں پر اناسی رنز کی اننگز کھیلی۔
شاداب خان نے چونتیس رنزکا حصہ ڈالا۔ پاکستان نے ہدف انیسویں اوور میں حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں