ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلاس میں گھر کی چھت گر گئی،خاتون اور 8 بچے جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ملبے تلے دبے لاشوں کو مقامی افراد نے نکال لیا ہے۔ مرنے والوں میں ماں سمیت 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔
چلاس کے مقامی ہوٹل میں بحثیت کک کام کرنے والے فراز نامی شخص کی 11 افراد پر مشتمل خاندان میں 9 افراد کچے مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ صبح کو جاگنے کی امید لیے ماں سمیت 8 بچے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ چھت گرنے سے سوئے ہوئے 9 افراد ابدی نیند سو گئے ہیں۔ واقعے کی صبح اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے لاشوں کو نکال دیا زندہ بچنے والے سوگواران میں فراز نامی شخص اور اسکا ایک بیٹا شامل ہیں۔ فراز نامی شخص ہوٹل میں ڈیوٹی کی غرض سے چلاس میں موجود تھے جبکہ بچنے والا بیٹا بھی گھر میں موجود نہیں تھا۔ جاں بحق افراد میں ایک ماں ، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کو بونر داس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں