ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹائون نوگو ایریا بن چکے، سندھ ہائی کورٹ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹائون اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں زمین پر قبضے سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر کے ڈی اے سینئر افسر کو طلب کرلیاہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سرجانی ٹائون اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹائون میں آپ جا نہیں سکتے۔

 سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاؤن آپ کے لیے نوگو ایریا بن چکے۔درخواستگزار نے موقف دیا کہ کے ڈی اے جواب جمع نہیں کرا رہا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے درخواستگزار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کیا آپ کراچی میں نہیں رہتے وکیل صاحب۔عدالت نے 30 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کے ڈی اے سینئر افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں