ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عدالت  کا رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست پر اعتراض لگا  کر مسترد

  اسلام آباد:عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔  

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لائرز ونگ کی لیگل ٹیم نے سینئر سول جج کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فوجداری سیکشن 76 کے تحت عدالت تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم جاری کر سکتی ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کیے۔

رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ اور اسلام آباد میں ہیں، کہیں روپوش نہیں، لہذا وارنٹ گرفتاری آرڈر واپس لے کر تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔سینئر سول جج نے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ پیش کیا جائے۔ 

بعد ازاں لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ حاصل کیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں