ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے سری لنکا کو بھی شکست دے دی

ویمنزایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔سلہٹ میں سری لنکن ٹیم ایک سو بارہ رنز پر آؤٹ ہوئی۔عمیمہ سہیل نے پاکستان کی جانب سے مختصرفارمیٹ میں بیسٹ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ تیرہ رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔قومی ٹیم نے ایک سو تیرہ رنز کا مطلوبہ ہدف سات گیندیں قبل حاصل کیا۔ندا ڈار نے چھبیس، عالیہ ریاض نے بیس اور عائشہ نسیم نے سولہ رنز بنائے۔ جمعرات کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہی ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں