ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب متاثرین کیلئے ملالہ یوسف زئی کا اظہار تشویش

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا دادو میں جوہی کے سیلا ب زدہ علاقے چھنڈن کا دورہ۔ ٹینٹ سٹی میں متاثرہ خواتین سے مسائل سنے۔ ایم این وی بند پر مقیم خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ ملالہ نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے د ادو کے علاقے جوہی کے سیلا ب زدہ علاقے چھنڈن کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سردار شاہ اور زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملالہ نے چھنڈن دیھ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے بتایا کہ بارہ ہزار اسکولوں میں بیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔بہت سارے علاقوں میں ابھی تک پانی موجود ہے۔پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔

ملالہ نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کیمپ میں مقیم خواتین کے مسائل سنے۔ ملالہ نے کہا کہ آپ بہادر خواتین ہیں ۔جو مشکل وقت کا مقابلہ کررہی ہیں۔ ملالہ نے ایم این وی بند پر سیلابی پانی کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے بند پر رہنے والے خاندانوں اور بچوں سے ملاقات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں