ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانانے کی کوشش کی اور عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی تاہم ہمیں عمران خان کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ 

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے لیکن ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا۔ عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے جبکہ عمران خان کا اصول اور سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کبھی مذہبی ٹچ اور کبھی غداری کا ٹچ دیتے ہیں، یہ فتنہ لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے متعلق معاملے پر جو کیا سب نے دیکھا اور عمران خان کا اب بھی بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان آڈیو کو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں تھی۔ عمران خان کا سازشی بیانہ دم توڑ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں