ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائفر سے متعلق سازش پر یقین رکھتا ہوں، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں بھی بڑی حد تک سائفر سے متعلق سازش کے بارے میں یقین رکھتا ہوں اور قائل ہوں کہ حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سائفر سے متعلق اپنی رائے دی تھی تاہم سائفر اگر عمران خان کا بیانیہ ہے تو پھر سچا ہے، سائفر سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،  میڈیا ایسا ہی ہے مجھ سے پوچھ ہی لیا ہوتا کہ میری گفتگو کا کیا مطلب ہے۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی کا سائفر سے متعلق بیان کو غلط رنگ دینے کا نوٹس

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں سائفر والی بات اور حکومت کے خلاف ہونے والی سازش پر قائل تھا جب ہی عمران خان کا خط سپریم کورٹ بھیجا تاکہ معاملے کی تحقیقات ہوسکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں جو کچھ بھی ہوں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوں، عمران خان سچے اور ایماندار ہیں اسلیے اُن کے ساتھ ہوں، میرا ماضی، حال اور مستقبل پی ٹی آئی سے ہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں