ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں نوجوان نے بی کام کی طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا

چنئی:بھارت کے شہر چنئی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ  سینٹ تھامس مائونٹ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں چلتی ٹرین کے سامنے ملزم نے 20 سالہ طالبہ کو دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔مقتولہ پرائیویٹ کالج میں بی کام پارٹ ٹو کی طالبہ تھی اور جس شخص نے اسے مبینہ طور پر دھکا دیا اس کی شناخت 23 سالہ ستیش کے طور پر کی گئی ہے جو مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق ستھیا ٹرین کا انتظار کر رہی تھی جب ستیش اس کے قریب پہنچا اور اس کے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اور ستیش نے مبینہ طور پر اسے پٹری پر دھکیل دیا۔ستھیا کی لاش پہیوں کے نیچے آگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ستیش اسٹیشن سے بھاگ گیا۔ قتل کے مقام پر پہنچ کر ریلوے پولیس نے ستھیا کی لاش کو پٹریوں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں