ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد رضوان اس سال بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

کرائسٹ چرچ:پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضو ان اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سوریا کمار یادو نے اس سال 23 اننگز میں 801 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جمعہ کو اپنی اننگ کا 15واں رن لے کر انڈین بیٹر کو پیچھے چھوڑا۔ یوں اس طرح محمد رضوان نے اٹھارویں اننگ میں ہی سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان گزشتہ برس بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر تھے۔ سال 2021 میں محمد رضوان نے 26اننگز میں 1326رنز بنائے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں