ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کااصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید  نے کہاہے کہ امریکہ کااصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے، کرپٹ سیاست دانوں کومسلط کرناپہلا قدم ہے،جنکے پیسے اور جائیدادیں دوسرے ملکوں میں ہیں،انکوایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں ۔

ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے  امریکی صدر کے بیان کی  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کااصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے۔ہماری معاشی سیاسی اقتصادی تباہی اسکی ابتداہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ سیاست دانوں کومسلط کرناپہلا قدم ہے۔ملک میں عدم اعتماد،خانہ جنگی اورتفرقہ بازی کرانادوسراقدم ہے۔جمہوریت رہے نہ  رہے انکے ایجنٹ مسلط رہنے چاہییں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم فیصلہ کرے،غیرت  سے رہنا ہے یا غلام بن کررہناہے؟جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے۔جنکے پیسے اور جائیدادیں انکے ملکوں میں ہیں،انکوایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ روایتی اسلحے میں بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے۔کل2بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں