ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کا زرداری کو فون، لانگ مارچ اور سیاسی حالات پر گفتگو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق صدر کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں