ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جدہ میں غیرملکی شہری پر تشدد اور رقم لوٹنے کے واقعے کی تحقیقات

ریاض :سعودی عرب کی پولیس نے جدہ شہر میں ایک غیرملکی شہری پر تشدد اور اس سے رقم لوٹنیمیں ملوث میں ملوث چارعناصر کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

جدہ گورنری کی پولیس نے اس حقیقت کا انکشاف کیا کہ اریٹرین شہریت رکھنے والے ایک شخص رہائشی محلے میں چار افراد کے ہاتھوں تشدد، آنکھوں کو متاثر کرنے والا مواد چھڑکنے اور 78 ہزار ریال کی رقم لوٹنے کی شکایت کی۔

اس کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایک ادارے کی تھی۔جدہ پولیس نے کہا اس نے ملزمان کا کھوج لگا لیا ہے۔ انہوں نے رقم کے لیے ڈکیتی کی۔

ان کا تعلق یمن سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیقبضے سے رقم برآمد کرلی ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں