ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوبائیڈن کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس کو وضاحت دینا پڑ گئی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر خوش حال اور محفوظ پاکستان کے حق میں ہیں۔

امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا کہ امریکی صدرخوشحال اورمحفوظ پاکستان کے حق میں ہیں، اُن کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ان کاکہناتھا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ محفوظ اورخوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، اُس کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں