ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ نے سزائوں کیخلاف تمام اپیلیں نیب عدالتوں کو واپس بھیج دیں

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے نیب کی سزائوں کے خلاف تمام اپیلیں واپس نیب عدالتوں کو بھجوادیں۔مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کی سزاکے خلاف اپیل بھی واپس بھیج دی گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ نئے نیب قانون کے مطابق نیب عدالتیں ان کیسوں کا دوبارہ جائزہ لیں، نئے نیب قانون کے بعد موجودہ تمام اپیلیں ناقابل سماعت ہوگئیں۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق نئے قانون کے تحت اب نیب اپیلیں غیر مثر ہوچکی ہیں، ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اب کوئی نیب اپیل زیرسماعت یازیرالتوا نہیں رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں