ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزرات داخلہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر کی جانے والی توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان مارچ اور دھرنے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، جس کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانج رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو 20 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات کی پیشی کے حوالے سے نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں