ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیک ڈور مذاکرات سے 10دن میں فیصلہ ہونے کی اُمید ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات میں جو ہورہا ہے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشیدکا کہنا تھاکہ اہم فیصلے قریب ہیں، 16نومبر کومتوقع ہیں، معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ،عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، 77وزرا میں 20بغیر محکموں کے ہیں، محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اور دنیا کو علم ہے اس حکومت نے جانا ہے، ایک ارب ڈالر تو اسحاق ڈار ہی ختم کریں گے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خود کو ثابت کریں، اسمبلی میں کوئی کشش نہیں، سیاست کا فائنل راونڈ جاری ہے،ن لیگ کے حالات ہم سے زیادہ خراب ہیں، موجودہ صورتحال سے ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، لال حویلی سے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں