ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرحت شہزادی نے راناثناءاللہ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور: وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی جانب سے فرحت شہزادی پر الزامات لگانے کے معاملے میں پیش رفت،فرحت شہزادی نے وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ کو پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ہتک عزت کا نوٹس سینئر قانون دان اظہر صدیق کے زریعے بھجوایا گیا،قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ راناثناللہ نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے نیک نامی متاثر ہوئی، جھوٹے الزامات پر مبنی بیانات کی چینلز اور سوشل میڈیا کے زریعے تشہیر کی گئی۔

لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ رانا ثناللہ سات دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں