ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: کروڑوں مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد: محکمہ کسٹمز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون، میک بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی ابوظبی سے آنے والی پرواز پی کے262 کے ذریعے اسلام آباد آنے والے تین مسافروں کو روک کر چیک کیا گیا تو اُن کے سامان سے 106آئی فون فورٹین میکس پرو، 12میک بک اور 37 نئے و استعمال شدہ لیپ ٹاپ ،6 آئی پیڈ پرو ،منی اور 20 استعمال شدہ ٹیب ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

علاوہ ازیں مسافروں کے سامان سے ایپل کی 4 گھڑیاں 6 ایئرپوڈز 3 پلے اسٹیشن ،چارجر ہیڈ فون اور دیگر ایسیسریز برآمد ہوئیں۔ کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مسافروں سے تحقیقات شروع کردیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ضبط کیے گئے موبائل فونز و آلات کی مالیت تقریبا 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز عاصم رحمان نے محنت سے فرائض سرانجام دینے پر کسٹمز عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے اور مزید محنت و دلجمعی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں