ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت بہتر ہوگی،عوام کو ریلیف ملے گا، جلد پاکستان آرہا ہوں، نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ میں جلد پاکستان آرہا ہوں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ بات ملاقات کرنے والے( ن) لیگی رہنماﺅں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمی بٹ سمیت دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر (ن )لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماﺅں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آرہا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں