ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں لگا دیں

یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور دو اعلی فوجی افسران پر پابندی عائد کردی۔

خبر کے مطابق، یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی ایک کمپنی اور پاسداران انقلاب کےبریگیڈئیر جنرل سعید آغا جانی سمیت 3 سینئر فوجی افسرا ن پر پابندی عائد کردی۔

ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسروں پر پابندی یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر ڈرون فراہم کرنے کے الزام پر لگائی گئی ہے۔

یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ 13 ستمبر سے اب تک 220 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔

ایرانی فوجیوں اور کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ اثاثے بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں