ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک مقامی موٹر گاڑی ٹی او جی جی سال 2023 میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ    جمہوریہ ترکیہ کی 99 ویں سالگرہ یعنی   2023 میں   ٹوگ گاڑی کو   اسمبلی لائن سے  اتارا جائیگا جو کہ  ہمارے ملک کی  ٹیکنالوجی کے کس سطح تک آنے کا مظہر ہے۔

جناب ایردوان نے استنبول یونیورسٹی کے جمیل بل سیل  کانفرس میں منعقدہ   "بلاک  چین  استنبول  ” پروگرام میں شرکت کی۔

صدر  ایردوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "ہماری ٹوگ کار، جسے ہم اپنی جمہوریہ کی 99ویں سالگرہ کے موقع  پر اسمبلی سے اتارنے کی تقریب منعقد کریں گے، ٹیکنالوجی میں ہمارا ملک جس سطح تک پہنچ چکا ہے اس کی علامتوں میں سے ایک ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹوگ، جو کہ ایک سمارٹ کار ہے جس میں بہت زیادہ خصوصیات ہیں ، بہت سے شعبوں کے لیے مشعل راہ  ثابت ہو کر ہمارے ملک میں اہم کردار ادا کرے گی۔”

اپنی تقریر میں صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ترکی کی دفاعی صنعت کی مصنوعات کی سالانہ برآمدات جو کہ 250 ملین ڈالر تھی، کو بڑھا کر 3 ارب ڈالر سے زائد کر دیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں