ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسروں کو چور کہنے والا آج خود کٹہرے میں ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کا حساب باقی ہے،اپنی چوری کی سزا لوگوں کو نہ دیں، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے۔

رانا ثنانے کہا کہ اپنی چوری کی سزا لوگوں کو نہ دیں، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ان کے ممبران کو اپنی جماعت کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرئینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کریں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کریں کہ فتنہ ایکسپوز ہوا ہے،یہ کہتا ہے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص لیڈر بننے کے قابل نہیں،عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے،الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو چور ثابت کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کو دوسرے ممالک نے ملک کی عزت کی خاطر تحائف دیئے، اگر اس کو تحائف رکھنے بھی تھے تو قیمت ادا کر دیتا، عمران خان آج سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں