ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیلئے کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد نہیں نکلے، رانا ثناءاللہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریسپانس اعداد وشمار کی صورت حاضر ہے، کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی گذشتہ رات سے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں احتجاج کیلئے کال اپنے کارکنان اورعوام کو باہر لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پرکال دی گئی، جس کا عوامی ریسپانس اعداد و شمار کی صورت حاضر ہے، کسی بھی شہر سے 30/40 سے زیادہ افراد باہر نہیں نکلے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خان صاحب، احتجاج تو کب کا ختم ہوچکا، آپ کس کو کہہ رہے ہیں کہ احتجاج ختم کردو، آپ کا لانگ مارچ جہاد نہیں، ایک چور کا چوری کی سزا سے بچنے کا واویلا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خان صاحب، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعدعوام آپ کی چوری میں آپ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں